ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مندسور عصمت دری معاملہ: متاثرہ خاندان سے بی جے پی ایم ایل اے بولے- ایم پی جی کا شکریہ ادا کیجئے

مندسور عصمت دری معاملہ: متاثرہ خاندان سے بی جے پی ایم ایل اے بولے- ایم پی جی کا شکریہ ادا کیجئے

Sat, 30 Jun 2018 22:07:53    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے بعد جہاں ریاست سمیت ملک بھر کے لوگوں میں غصہ ہے، تو دوسری جانب لیڈران کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بے حسی نظر آئی۔ دراصل، اندور کیرکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا بچی کا حال چال پوچھنے یہاں ایم وائی اسپتال پہنچے تھے،اس دوران مقامی بی جے پی ایم ایل اے سدرشن گپتا متاثرہ بچی کے والدین سے کہنے لگے کہ وہ مندسور کے ایم پی جی کا شکریہ ادا کریں کیوں کہ وہ ان سے ملنے اسپتال تک آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بی جے پی ایم ایل اے سدرشن گپتا نے متاثرہ خاندان سے کہا ایم پی جی کو شکریہ بولئے۔ یہ خاص طور پر آپ کے لئے آئے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے جب متاثرہ کے والدین سے ملاقات کی تو ایم ایل اے سدرشن گپتا نے اس کے لئے انہیں شکریہ ادا کرنے کو کہا۔ سدرشن گپتا نے معصوم کے والدین سے کہا کہ وہ مندسور کے رکن پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کریں۔

قابل غور ہے کہ مذکورہ معاملہ کو لے کر ریاست میں لوگ سڑک پر اتر آئے ہیں۔ لوگ ریپسٹ کو پھانسی دینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز مندسور سمیت پورے رتلام انچل میں مظاہرے ہوئے۔ نیمچ کے علاوہ کئی گاوں بھی بند رہے۔ مندسور شہر میں خواتین اور بچیوں کا غصہ سڑک پر آگیا۔ سبھی نے درندوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے عصمت دری کے دوسرے ملزم کو بھی پکڑ لیا ہے۔ آصف نام کا یہ ملزم 24 سال کا ہے۔ ادھر، عرفان نام کے ایک ملزم کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔


Share: